کلرکہار( عثمان اعوان)آرٹی سیکرٹری چکوال نے کلرکہارمیں اوور لوڈ نگ اورتیز رفتاری کرنے والے گیارہ سے زائد افراد کے چالان کئے جبکہ ایک تیز رفتار کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرٹی سیکرٹری چکوال عمیر انور نے گزشتہ روز کلرکہار کا دورہ کیااوروہاں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والے گیارہ سے زائد افراد کے چالان کئے جبکہ ایک تیز رفتار اوور لوڈر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
کلرکہار:ہماری اخروی نجات کا تعلق ہمارے نبیؐ سے عقیدت اور وفاداری میں ہے اورہم اپنے نبیؐ کے وفادار ہیں نہ کہ کسی جماعت کے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ شریف پیر سید نظام الدین جامی نے ملک بھر سے آئے ہوئے انجمن مہریہ نصیریہ کے ڈائریکٹرز سے خطاب میں کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کی قیادت کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ ان کی قیادت نے عقیدہ ختم نبوت ؐ کی توہین کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کی جماعت کے ارکان اپنے قائد سے اس بات پر اختلاف رکھتے ہیں تو وہ ہمیں کھل کر سامنے آکر بتائیں ورنہ ہم ان کو کسی صورت بھی نہیں مانیں گے ،سجادہ نشین گولڑہ شریف نے مزید کہا کہ آئندہ سال ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس میں عاشقان رسول ؐ کو بڑھ چڑھ کر شرکت کرنی چاہیے تاکہ ہم اپنی ایمانی قوت کا مظاہرہ کر سکیں اور اس کا اجر نہ میں دے سکتا ہوں نہ ہی میرے آباؤ اجداد دے سکتے ہیں اس کا اجر ہمارے پیارے نبی ؐ اس جہان میں بھی اور اگلے جہان میں بھی دیں گے۔ انہوں نے تمام ڈائریکٹرز کو واضح پیغام دیا کہ ہم سب سے پہلے نبی آخر الزمان ؐ کے غلام ہیں اور اس کے بعد سیاسی کارکنان ہوں گے ،نواز شریف نے میرے آباؤ اجداد سے بھی وعدہ کیا تھا کہ میں اپنی دورِ حکومت میں اسلامی نظام کے نفاذ میں اپنی توانائیاں سرف کروں گا مگر اس نے اپنے وعدے کا پاس نہیں کیا ،انہوں نے مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت پر کھل کر تنقید کی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close