موہڑہ نوری (ساجد محمود)یونین کونسل موہڑہ نوری کے گاؤں نابن جنجوعہ میں تحریک انصاف کےزیر اہتمام ہونے والےورکر کنونشن میں سنیر رہنماچوہدری محمد عظیم ۔راجہ طارق کیانی ۔چوہدری جاوید کوثر۔مرزا نعیم ۔ چوہدری ساجد ۔راجہ طارق بھٹی ۔غفور کیانی ۔ نے خطاب کیا اور کہا کہ آج جس یونین کونسل میں ہم جلسہ کر رہے ہیں وہاں ن لیگ کاایم ین اے تیس سال سے سیاست کر رہا ھے اور تیس سالوں میں وہ اپنے گھر موہڑہ نوری کے مسائل حل نہیں کرسکا تو یہ لوگ تحصیل گوجرخان کی پسماندگی کبھی دور نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا مشن کرپشن کرنا ھے اب یہ عوام کا حق بنتا ھے کہ وہ کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر کے ایماندار لوگوں کو آگے لائیں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنایا جا سکے اس موقع پر موہڑہ نوری کے گاوں نابن جنجوعہ سے شامل ھونے والے دوستوں ضابر رضا جنجوعہ ۔ابرار جنجوعہ ۔ صداقت جنجوعہ اور شکیل جنجوعہ کو پی ٹی آہی قیادت نے تحریک انصاف می شامل ھونے پرخوش آمدید کیا۔




ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close