چکوال(عبدالففورمنہاس)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں نوا زشریف نے اپنے آپ کو عدالت میں پیش کر دیا ہے، اب انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیں ، ہم نے اپنی زندگی میں صرف ایمانداری کمائی ہے ، مسلم لیگ ن کے خلاف متعدد مقدمات کی گونج ہے ،الیکشن کے بروقت انعقاد کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے، وہ چکوال میں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان کی وفات پر ان کے صاحبزادوں چوہدری سلطان حیدر علی خان اور چوہدری شہر یار سلطان سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق ڈھلی ، وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ، چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاداحمد خان ، لیگی رہنما چوہدری نواز کنگ اور سلیم رضا بھی موجود تھے ۔ حمزہ شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایسے دوہرائے پر کھڑا ہے جہاں ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ، جبکہ دوسری طرف سی پیک کے تحت جو منصوبے بن رہے ہیں ان کے دشمن بھی باہر بیٹھے ہیں ، حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نوا زشریف کی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے اور تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ مقررہ وقت پر الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں اگر الیکشن مقررہ وقت پر نہ ہوئے تو ہم سب کا نقصان ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد میں اگر رخنہ ڈالا گیا تو اس سے پاکستان کو نقصان ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اشتراک سے اگر الیکشن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو کردارادا کرنا چاہیے ، قبل ازیں حمزہ شہباز شریف نے چوہدری سلطان حیدر علی خان اور چوہدری شہر یار سلطان سے ان کے والد چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ چوہدری لیاقت علی خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ،سرمایہ اور مخلص رہنما تھے ، بعض اوقات سخت بات بھی کہہ جاتے مگر ان کے خلوص اور پارٹی وابستگی کا سب احترام کرتے تھے ،ان کی رحلت سے مسلم لیگ ن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ،انہوں نے چوہدری سلطان حیدر علی پر اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والد چوہدری لیاقت علی خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پرُ کرنے کی کوشش کریں گے میاں حمزہ شہباز شریف نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے حلقہ پی پی بیس پر چوہدری سلطان حیدر علی خان کو ہی مسلم لیگ ن کا نامزد امیدوار قرار دیا، تاہم انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لیے ان کا خاندان ہی موزوں ہے اور چوہدری سلطان حیدر علی خان ہی مسلم لیگ ن اور چوہدری لیاقت علی خان کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے۔



یہ خبر بھی پڑھیں؛

چکوال:مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما سردار غلام عباس خان نے امیرپور منگن واٹر سپلائی سکیم کے لیے ایک کروڑ اکیانوے لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی۔ امیرپور منگن میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ عرصہ دراز سے چلا آ رہاتھا، سردار غلام عباس نے چیئرمین یونین کونسل بھیں چوہدری غضنفر علی خان اور وائس چیئرمین چوہدری محمد رزاق کی خصوصی سفارش پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مذکورہ گرانٹ دلوائی جس پر اہلیان امیرپور منگن نے واٹر سپلائی فنڈ کی منظوری پر حکومت پنجاب بالخصوص سردار غلام عباس ،چوہدری غضنفر اور چوہدری محمد رزاق کا شکریہ ادا کیا ہے۔اور کہا ہے کہ امیرپور منگن کو پانی کی قلت سے نجات دلا کر سردار غلام عباس نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close