چکوال(عبدالغفورمنہاس)ضلع چکوال سمیت پنجاب بھر میں اٹھارہ سال سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا اٹھارہ سال سے کم عمر موٹرسائیکل، رکشہ ،گاڑیاں چلانے والے تمام ڈرائیوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس ضمن میں ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں جو اٹھارہ سال سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی اور حوصلہ شکنی کے لیے سرگرم عمل رہیں گی۔


یہ خبر بھی پڑھیں؛

چکوال:گورنمنٹ کالج برائے خواتین چکوال کی غریب طالبات پر ایک ماہ بعد ہی یونیفارم تبدیل کرانے کا بم گرا دیا گیا۔ جس پر طالبات کے غریب والدین نے سر پکڑ لیے۔ گزشتہ ماہ گرلز کالج کی طالبات نے ہزاروں روپے خرچ کر کے اپنے یونیفارم تیار کروائے تھے اور بمشکل ایک ماہ گزرا کہ کالج کی پرنسپل اور ٹیچرز نے احکامات جاری کر دئیے کہ یونیفارم تبدیل کر دئیے گئے ہیں اور دو دنوں کے اندر اندر تمام طالبات نئے یونیفارم میں کالج میں آئیں۔ جس پر غریب والدین جنہوں نے گزشتہ ماہ ہزاروں روپے خرچ کر کے یونیفارم تیار کروائے تھے نئے یونیفارم کی تیاری کے لیے سر پکڑ لیے ہیں کیونکہ موجودہ دور میں دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے ایک ماہ بعد نیا یونیفارم بنوانا انتہائی مشکل اقدام ہے ،غریب والدین نے پرنسپل اور دیگر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close