جاتلی(شفیق ملک)تھانہ جاتلی کے گاؤں باؤلے کلاں میں گھریلو دیوار کے تنازعہ پر راجہ ریاست احمد نواز وغیرہ نے ظلم کی انتہاء کر دی، فائرنگ سے کئی افراد زخمی، زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی کے گاؤں باؤلے کلاں میں گھریلو دیوار بنانے پر تنازعہ، دیوار بنانے والے راجہ ریاست علی اور احمد نواز وغیرہ نے فائرنگ کر کے بھانجیوں اور بھتیجیوں اور ان کے ڈرائیور کو شدید زخمی کر دیا، جس پر تھانہ جاتلی کے سب انسپکٹر محمد شبیر نے مقدمہ درج کرایا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ادھر تمام زخمیوں کو دولتالہ آرایچ سی سے راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کو ہاتھ، پاؤں، ٹانگوں اور سینے پر گولیاں لگی ہیں، جن میں ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں؛

چکوال:ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ایجوکیشن کمپلیکس کا افتتاح کر دیا، یہ عمارت32.600ملین روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے، اس کے تعمیراتی کام کا آآز جون2016ء میں کیا گیا، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر چکوال عبدالوحید رضا سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،ایکسین بلڈنگ کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔ اس ایجوکیشن کمپلیکس کے قیام سے محکمہ تعلیم ضلع چکوال کے تمام شعبہ جات کے دفاتر ایک چھت کے نیچے کام کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close