شاید آپ بھی جانتے ہوں کہ اسمارٹ ہوم اصل میں عجیب سا ہوتا ہے، ‘خفیہ’ بلکہ ‘خوفناک’ آنکھ کا تصوّر کافی ڈرا دینے والا ہوتا ہے چاہے یہ خوف آپ کے اسمارٹ ٹی وی کے کیمرے سے ہو یا لیپ ٹاپ و موبائل فون کے کیمرے سے۔
لیکن اگر آپ اس خوف کو حقیقی روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو ‘مون بائی 1 رنگ’  اس کے لیے بہترین ڈیوائس ہے۔
تصوّر کیجیے آنکھ کی شکل کے ایک سکیورٹی کیمرے کا، جو گھر میں چلتے پھرتے آپ کی وڈیو بنائے بلکہ آپ جس طرف جائیں، یہ بھی اپنی آنکھ اس طرف کرلے۔ اگر آپ ایسی اسمارٹ ڈیوائسز سے خوف نہیں کھاتے تو ‘مون’ بہت دلچسپ ایجاد ہے۔
یہ دراصل ایک اسمارٹ ہوم کیمرا ہے جو امریکی اسٹارٹ اپ ادارے ‘1-رِنگ’ کی پیشکش ہے۔ اس کی سب سے نمایاں چیز ہے اس کا فضا میں معلق رہنا۔ یہ اپنی بیس سے وائرلیس چارج ہوتا ہے۔ آپ ایپ کے ذریعے بھی اس کیمرے کو ادھر ادھر گھما سکتے ہیں۔ ‘مون’ میں موشن سینسرز ہیں اور مائیکروفونز بھی جن سے یہ جان لیتا ہے کہ آواز کس طرف سے آتی ہے اور اسی طرف گھوم جاتا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ کیمرا کسی چیز کو محسوس کرکے کیا کرے؟ اس کا انتخاب صارف خود کر سکتا ہے جیسا کہ نوٹیفکیشن موصول ہو یا وڈیو کلپ ریکارڈ ہو جائے یا پھر تصویر لے لی جائے وغیرہ۔ مون ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ میں یہ تمام ڈیٹا محفوظ کرتا ہے اور اسے آپ کی مرضی کی کسی بھی کلاؤڈ ڈرائیو میں بھی ڈال سکتا ہے۔ چاہے وہ ڈراپ بکس اکاؤنٹ ہو، گوگل ڈرائیو یا پھر آپ کا کوئی ایف ٹی پی سرور۔



ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close