چکوال (چوہدری عمران قیصر عباس)پی پی بیس میں حکومتی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے اور سرکاری وسائل استعمال کرنے والے تمام ملازمین کی ابتدائی فہرست حساس اداروں نے مرتب کر لی.ان تمام ملازمین کے خلاف محکمانہ اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی.ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماسٹر سرور.ماسٹر اعجاز.تترال سکول کے ایک ٹیچر.سیکرٹری یونین کونسل طارق محمود.محکمہ صحت چکوال کے ملک محمد سعید.محکمہ زراعت کے چار ملازمین. محکمہ مال چکوال کے دس پٹواریوں سمیت اے سی آفس چکوال کے پانچ ملازمین.تھانہ سٹی اور دیگر تھانوں کے ملازمین جو سادے کپڑوں میں موجود ہیں جن کی فوٹوز اور جلسوں میں شرکت اور حنیف نامی ڈپٹی کمشنر چکوال آفس کا ملازم ہے جن کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے.دیگر سرکاری ملازمین کے خلاف مختلف امیدواروں کی شکایات بھی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چکوال.ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی بیس اور ریٹرننگ آفیسر کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں.حلقہ پی پی بیس کے علاقے میں اگر کوئی سرکاری ملازم ن لیگی اور پی ٹی آئی کے حق میں انتخابی مہم چلا رہا ہوں یا آپکے نوٹس میں ہو تو برائے مہربانی میرے موبائل ورٹس ایپ نمبر 03315909787 پر فوٹو اور فوٹیج بھجوائیں فوری قانونی کاروائی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیا جائے گا.

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close