تلہ گنگ(نذر حسین) میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کی وارڈ نمبر ایک میں جنرل کونسلر کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے کل جمعرات کے روز پولنگ ہو رہی ہے ۔پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی ۔اس ضمن میں مردانہ پولنگ اسٹیشن ٹی ایم اے جبکہ زنانہ پولنگ اسٹیشن کانوٹ اسکول گلی برف خانہ والی میں قائم کیا گیا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ق کے احمد کمال اور پی ٹی آئی کے ملک شاہد عباس مدمقابل ہیں ۔احمد کمال کو اپنے مخالف اُمیدوار پر واضع برتری حاصل ہے ۔اس نشست پر ن لیگ اپنا اُمیدوار سامنے نہ لا سکی ۔واضع رہے کہ یہ نشست چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ ملک نعیم طارق کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛
تلہ گنگ: یوٹیلیٹی سٹور ٹہی برانچ میں روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی قلت سے شہری مشکلات کا شکار ہیں ۔عاشق حسین ساکن ٹہی نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے مذکورہ سٹور میں گھی ،آئل و دیگر اشیاء کی عدم دستیابی سے گاؤں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔حکام نوٹس لیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close