تلہ گنگ(نذر حسین) زمین کے تنازعہ پر نصف درجن سے زائد ملزمان نے ایک شخص کو شدید زدوکوب کیا اور فائر کر کے شدید زخمی کر گئے ۔مدعی زوار حسین ساکن دتوال نے پولیس تھانہ ٹمن کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روزملزمان عمر ،امیر ،عقیل ،اجمل ،یاسر ،وغیرہ سکنائے پنڈی گھیب موٹر سائیکلوں اور کیری وین پرسوار ہو کر آئے اور مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فائر کر کے مجھے زخمی کر دیا ۔وجہ عناد زمین کا تنازعہ تھا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365,147,149ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛
تلہ گنگ: اے ایس پی تلہ گنگ اکرام اللہ کی زیر نگرانی ترحدہ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ۔سرچ آپریشن کے دوران پانچ خاندان اور 42افراد کے کوائف بائیو میٹرک سسٹم کے تحت چیک کئے گئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close