ڈھڈیال(چکوال پوسٹ) ڈھڈیال کےنواحی قصبہ سرال میں اعوان برادری نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما چوہدری شہریارسلطان،مقامی لیگی رہنماچوہدری امیرحسین، دیگر سرکردہ شخصات اور مقامی سماجی شخصیت ملک سرورنورنے اپنی اعوان برادری کے ساتھ اس اہم میٹنگ میں شرکت کی۔گزشتہ روزسرال میں ہونے والے اس اجتماع میں اعوان برادی نے ن لیگ کی نئی ابھرتی ہوئی نوجوان قیادت چوہدری شہریارسلطان کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا اورن لیگ کی کامیابی کے لئے دعاء کی۔جبکہ سلطان شہریار نے بھی اپنی طرف سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔سوئی گیس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شہریار سلطان نے کہا کہ چونکہ ابھی یہ ضمنی الیکشن ہے مگر پھر بھی ہم سوئی گیس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرسکتے یہ ہر گھر کی ضرورت ہے اور یہ معاملہ کچھ عرصہ سے زیر غور بھی ہے ، نہ صرف سرال بلکہ یونین کونسل سرال کے ہر گائوں کو گیس مہیا کرنے کے لئے  ہم جلد ہی اقدامات اٹھائیں گے۔ 

مزید تصویری جھلکیاں:











ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close