ایچ ایم ڈی گلوبل نے اپنے عظیم موبائل نوکیا 3310 کو دورِ جدید میں بھی برقرار رکھنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ادارے نے 3310 کو نئے دور میں پھر زندہ کرتے ہوئے پہلے اس فون کا بنیادی 2جی ورژن جاری کیا تھا جو زیادہ تر کال اور ٹیکسٹ ہی کر سکتا تھا، پھر 3جی ماڈل آیا اور اب 4 جی ایل ٹی ای ورژن بھی آنے والا ہے۔

نئی ڈیوائس 3310 اور 3310 تھری جی کے نقش قدم پر اس کا نام نوکیا 3310 فور جی رکھے گی اور اس کی شکل و صورت بھی بالکل ویسی ہی ہوگی۔ ابھی تک اس فون کا صرف چین میں اعلان ہوا ہے جہاں یہ چائنا موبائل کے ساتھ شراکت داری میں پیش کیا جا رہا ہے۔
گو کہ ہارڈویئر وہی ہے لیکن ایچ ایم ڈی نے سافٹویئر میں تبدیلیاں کی ہیں جس میں جاوا بیسڈ آپریٹنگ سسٹم کو تبدیل کرکے YunOS کو شامل کیا گیا ہے، جو علی بابا کا تیار کردہ اینڈرائيڈ ہے۔ اس میں ایچ ڈی کالز کے لیے سپورٹ بھی ہوگی اور آپ اپنے 3310 کو پورٹیبل ہائی فائی ہاٹ اسپاٹ کے طور پر بھی استعمال کر سکیں گے۔ لیکن شاید بیٹری آپ کا زيادہ دیر ساتھ نہ دے پائے کیونکہ اس فون میں 2 جی کال پر 15 گھنٹے کا ٹاک ٹائم ہے جبکہ ایل ٹی ای پر صرف پانچ گھنٹے۔
ابھی تک 3310 فورجی کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ یہ چین کے علاوہ دیگر مارکیٹوں میں کب پیش ہوگا، ہو سکتا ہے موبائل ورلڈ کانگریس میں اعلان کردیا جائے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close