چکوال (عبدالغفورمنہاس)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا کچرا تلف کرنے کی بجائے کباڑ خانے فروخت کرنے کے واقعہ کی تحقیقات اعلیٰ سطح پر شروع کر دی گئیں اور اس سلسلہ میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو مکمل رپورٹ تیار کر کے حکام کو ارسال کریگی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ہسپتال کی انتظامیہ کچرا تلف کرنے کے لیے کرہن کے مقام پر پھینک کر آتی ہے۔مذکورہ کچرا ملت چوک سے ملنے والے کباڑ خانے میں کس طرح پہنچا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ترجمان نے مزید بتایا کہ اعلیٰ سطح کی انکوائری کے دوران کچرا فروخت کرنے کے فی الحال کوئی شواہد نہیں ملے اور نہ ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی انتظامیہ کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ جس کباڑ خانے سے کچرا برآمد ہوا اس سے تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ چند روز تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال کا کچرا تلف کرنے والا انسنریٹر خراب ہے جس کی تفصیل محکمہ صحت پنجاب کو بھجوائی جا چکی ہے جونہی نیا انسنریٹر ہسپتال کو فراہم کیا جائے گاکچرا کو اس میں تلف کر دیا جائے گا۔ تاہم جب تک ہسپتال کو نیا انسنریٹر فراہم نہیں کیا جاتا اس وقت تک کرہن کے مقام پر کچرا تلف کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛
چکوال:چکوال میں زلزلے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،بارہ بج کر دس منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت6.1ریکارڈ کی گئی اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close