آپ کو آئی فون 5سی یاد ہے؟ ایپل کا بنا وہی رنگارنگ پلاسٹک فون، جوسستا تو تھا لیکن چلا نہیں۔ اب المونیم سے بنے خوبصورت دھاتی فونز کے مقابلے میں اس پلاسٹک کی دال کہاں گلتی؟ لیکن … آج شارپ کا نیا اینڈرائیڈ ون ایس3 فون ہمیں اُسی کی یاد دلا رہا ہے۔ شارپ نے وہی انداز اپنایا ہے، جس میں ایپل ناکام ہوا تھا، ہاں! کچھ بہتریاں ضرور کی ہے۔

اینڈرائیڈ ون ایس3 تقریباً 300 ڈالرز کا ہے، یعنی کہ کم قیمت نہیں بلکہ درمیانی قیمت کے فونز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ آئی فون 5 سی سے بڑا بھی ہے، کیونکہ اس میں 5 انچ کا IGZO ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جو 1080 پکسل ریزولیوشن رکھتا ہے۔ باقی خصوصیات کچھ متاثر کن نہیں، اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج، 2700 ایم اے ایچ کی بیٹری۔ سافٹویئر کے معاملے میں اینڈرائیڈ ون ایس3 میں اینڈرائیڈ اوریو ہے، جی ہاں! یہ گوگل کے اینڈرائیڈ ون پروگرام کا حصہ ہے یعنی اس میں خالص اینڈرائيڈ ہے، کوئی اضافی بلاٹ ویئر وغیرہ بھی نہیں اور یہ اپڈیٹس بھی سب سے پہلے پائے گا۔
ہارڈویئر میں کچھ خاص نہ ہونے کے باوجود فون میں کچھ اچھی چیزیں ہیں۔ جیسا کہ یہ آئی پی68 ریٹنگ رکھتا ہے یعنی پانی اور گرد دونوں سے مکمل طور پر محفوظ ہے، پھر اس میں یو ایس بی سی بھی ہے، جو اس قیمت کے فونز میں عام طور پر نہیں ہوتی۔
اس وقت شارپ اینڈرائیڈ ون ایس3 صرف جاپان میں دستیاب ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close