ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی سٹاف نرسز ایڈمن آفیسر خلیل اور ایک ٹی وی چینل کیخلاف سراپا احتجاج

چکوال(ساجد بلوچ)ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال ڈاکٹر انجم قدیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سکینڈل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے جو اب تک تحقیقات کی ہیں اسکے مطابق ایڈمن آفیسر اور خاتون سیکیورٹی گارڈ ملوث پائے گئے ہیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ نے ایڈمن آفیسر خلیل کو معطل کر دیا ہے جبکہ خاتون سیکیورٹی گارڈ کو بھی نوکری سے نکال دیا ہے. ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے میڈیا کو ہدف تنقید بھی بنایا ہے کیونکہ جو کام نااہل ڈی ایچ کیو انتظامیہ کو کرنا چاہیے تھا وہ میڈیا نے کیا اور ہسپتال میں رات کے اندھیرے میں پیش آنے والا واقعہ میڈیا تک پہنچا تو کیا ہسپتال انتظامیہ اس سے بے خبر کیوں رہی. چکوال ہسپتال کو پرائیویٹ ہسپتال مافیا احتجاج کے چکر میں نہ ڈالے اور نرسز کو اکسا کر میڈیا کے خلاف صف آرائی کرنے کے بجائے چکوال کے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرےاور ہسپتال کی بدنامی کا باعث بننے والے خواتین و حضرات کا محاسبہ کرے. ورنہ چکوال کی سول سوسائٹی بھی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے.۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close