چکوال(عاطف رشید سے )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کی نرسز نے ایڈمن آفیسر کی غیر اخلاقی حرکات اور ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال کر دی اور ایمرجنسی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،نرسز کا مطالبہ تھا کہ ایڈمن آفیسر خلیل کی نازیبا حرکات کی وجہ سے انہیں بدنامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے اسے فوری طور پر ہسپتال سے نکالا جائے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹر اعظم سمور ،ڈاکٹر انجم قدیر اور ترجمان ڈاکٹر مسعود الحسن نے نرسز سے مذاکرات کیے تاہم نرسز کا مطالبہ تھا کہ خلیل کو فوری طورپر برطرف کیا جائے۔
سی ای او ہیلتھ نے ایڈمن خلیل کو معطل کر کے جان چھڑائی جبکہ خاتون سیکورٹی گارڈ کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔جس پر نرسز نے احتجاج ختم کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شب ایڈمن خلیل ایک  انڈر ٹریننگ نرس کے ساتھ کمرے میں نازیبا حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close