چہرے پر بیشمار زخم سجائے ہوئے پولیس اسٹیشن ہٹیاں بالا میں سلاخوں کے پیچھے پابند یہ بزرگ ۔۔۔۔کوئی پیشہ ور مجرم نہی ہیں ۔نا ہی انہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے ۔۔ناہی یہ کسی غیر اخلاقی جُرم کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

بلکے یہ پیشے کے اعتبار سے معلم ہیں۔۔۔انکا نام پروفیسر جمیل صاحب ہے ۔ انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی سے فزکس میں ڈاکٹریٹ کر رکھی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر نے آج جہلم ویلی کے ڈی سی صاحب کے دفتر میں جاکرپبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی کیخلاف درخواست دی اور احتجاج کردیا۔شاید بزرگ غصے میں کچھ تلخی بھی کر گئے ہونگے ۔
جس پر ڈی سی صاحب نے پولیس کے ذریعے اس عظیم اُستاد پر خوفناک تشدد کروا کرانِہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔جس معاشرے میں اُستاد اور وہ بھی ایک پی ایچ ڈی اُستاد کی یہ عزت ہو اُس درندوں کی زمین پر بارشیں نہ ہونا ۔خشک سالی ہونا ۔وباوں کا پھوٹ جانا کوئی اچنبے کی بات نہی ۔
ہمیں افسوس ہے اس قانون پر جس کی زد میں ہمیشہ کمزور آتے ہیں اور جانوروں سے بدتر عتاب کا شکار ہوتے ہیں ۔خطے بھر کے طلبہ اور اساتذہ کو اس بیہمانہ اقدام کے خلاف یک زبان ہو کر اُٹھنا ہو گا ۔وگرنہ یہ رسم چل نکلی تو کوئی بھی نہی بچے گا۔

Source: facebook

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close