ڈھڈیال(مسرت جعفری ) ڈھڈیال نمبردار مارکیٹ میں جمعہ کی شام پی ٹی آئی کے الیکشن آفس کی رنگارنگ تقریب حلقہ این اے 64 اور پی پی 21سے نامزد امیدوار سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور راجہ یاسر سرفراز نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر الیکشن آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا اس سےقبل سردار ذوالفقار دلہہ اور راجہ یاسر سرفراز کو درجنوں گاڑیوں اور موٹر ساہیکلوں کے جلوس میں الیکشن آفس لایا گیا الیکشن آفس پہنچنے پر چوہدری ارشد علی بیگ گڈو چوہدری ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ سید رضی عباس شاہ نئیر عباس ایڈووکیٹ اور سینکڑوں کی تعداد میں موجود لوگوں نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گیئں عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے گئے اس موقع پر سردار ذوالفقار علی دلہہ اور راجہ یاسر سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے عوام اس الیکشن میں چوروں اور لٹیروں کا مکمل احتساب کریں 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر ثابت کر دیں کہ عوام ان لٹیروں سے نجات چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی بے پناہ محبت سے انشااللہ پی ٹی آئی کامیاب ہو گی آخر میں انہوں نے تمام ورکروں کا شکریہ ادا کیا

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close