چکوال (صفی الدین صفی)کزشتہ دو دنوں میں فاروق سینٹری اور رواج پردہ کلاتھ سے لاکھوں کا سامان چوری کر لیا گیا۔تفصیلات کے مُطابق نامعلوم چوروں نے تالے توڑ کر فاروق سینیٹری سے چار لاکھ روپے کا پیتل کا سامان لُوٹ لیا جبکہ اسی طرح کی واردات میں رواج پردہ کلاتھ سے پندرہ لاکھ کے 48 پردوں کے تھان تالے اور شیشہ توڑ کر چوری کر لئے گئے ۔تھانہ سٹی میں دونوں وارداتوں کی رپٹ درج کر لی گئی ہے جبکہ فنگر پرنٹس بھی پولیس نے لے لئے ہیں۔پے در پے چوری کی وارداتوں سے کاروباری لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں اور سوال کررہے ہیں کہ سڑکوں پر نصب پولیس کے خُفیہ کیمروں کا نتیجہ کب نکلے گا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close