چکوال(عبدالغفورمنہاس)تحریک لبیک پاکستان نے ہالینڈ میں خاکوں کی نمائش کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ ضلعی دفتر تحریک لبیک سے شروع ہونے والی ریلی تلہ گنگ روڈ سے ہوتی ہوئی یادگار چوک تک پہنچی ،ریلی کی قیادت تحریک لبیک کے ضلعی رہنماؤں پیر سید حسنین محمود شاہ اور سید تصدق منظور کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے ہالینڈ میں خاکوں کی نمائش کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہالینڈ سے فوری طور پر سفارتی تعلقات منقطع کرے ۔قبل ازیں تحریک لبیک کی جشن آزادی ریلی میں مقامی علمائے کرام ڈاکٹر عبدالواحد الازہری اور دیگر نے شرکت کی ۔سید تصدق منظور شاہ اور پیر سید حسنین محمود شاہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close