کلرکہار(تحصیل رپورٹر) مسیحی نوجوان جوڑے نے اسلام قبول کر لیا۔دین اسلام ایک سچا اور آخری دین ہے جسکی مقبولیت میں اضافہ اس بات کی دلیل ہے ایک مسیحی میاں بیوی نے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام کو اپنا لیا اور اپنی باقی ماندہ زندگی دین اسلام اور شریعت محمدی ؐکے مطابق گزارنے کا آغاز کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد صدیقی نزد عرق چوعرقہ مارکیٹ کلرکہار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں داؤد مسیح اور اس کی بیوی انیتا راولپنڈی حال مقیم کلرکہار نے بدست علامہ حافظ محمد زمان خطیب جامع مسجد فاروقیہ کلرکہار پر اسلام قبول کر لیا دونوں لڑکا لڑکی کی عمر انیس سال ہے اور انہوں نے بغیر کسی دباؤ زبردستی کے اپنی مرضی سے دین اسلام کو اپنا لیا۔
قبول اسلام کے بعد داؤد کا اسلامی نام محمد داؤد اور انیتا کا نام مریم بی بی رکھا گیا بعد ازاں جامع مسجد فاروقیہ کلرکہار میں ایک بڑے اجتماع میں ان دونوں کا شریعت محمدی کے مطابق نکاح کیا گیا۔نکاح حافظ محمد زمان خطیب جامع مسجد فاروقیہ نے پڑھایا نکاح کی تقریب میں نو مسلم جوڑے کو اہل علاقہ نے بڑی محبت و گرم جوشی سے خوش آمدید کہا اور انکی مالی امداد بھی کی گئی اس سے پہلے محمد داؤد کے بڑے بھائی محمد اعجاز نے بھی  اسلام قبول کیا تھا، اس موقع پر حافظ محمد سلیم، ملک ناصر حسین خیرپور، ملک حاکم خان، راجہ محمد سلیم، تنویر حیدر اعوان، شیخ محمد اختر، مصدق کلیم، ملک محمد عرفان، محمد اعجاز و اہل علاقہ و محلہ فاروقیہ سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close