چکوال (صفی الدین  صفی)چکوال میں درزی ،حجام اور حلوائی کے سرکاری ریٹ مقرر کر دئیے گئے ،اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق درزی کی اےک سوٹ کی سلائی 600روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ حجام کے لیے ہیئر کٹنگ کے50روپے اور شیو و خط بنوائی کا ریٹ30روپے مقرر کیاگیاہے۔ دوسری جانب مکس مٹھائی کا ریٹ فی کلو250روپے جبکہ سپیشل مٹھائی 300روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔تمام ریٹس 27مئی سے نافذ العمل ہونگے۔

 اسسٹنٹ کمشنر مظفر مختار نے بتایا کہ سرکاری مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ وصول کرنے والے درزیوں ،حجاموں اور حلوائیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیاجائےگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close