چکوال (فیصل اعوان)سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ نے رائل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے سردار غلام عباس خان جو تحریک انصاف کا حصہ ہیں  بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دوستوں سے مشاورت کر رہے ہیں تمام سردار گروپ کے دوست انکے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور سردار غلام عباس ہمارے گروپ لیڈر ہیں انکا فیصلہ جو بھی ہو گا سبکو قبول ہو گا.اگر سردار غلام عباس خان اور پارٹی نے کہا تو تحصیل نظامت کے الیکشن کے بارے میں سوچوں گا.فلحال میری ایسی کوئی خواہش نہیں
چوہدری خورشید بیگ کا کہنا تھا کہ  بلدیاتی اداروں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے تھی جہاں تک نیے بلدیاتی نظام کا تعلق ہے تو شنید ہے وہ با اختیار تو ہو گا مگر اس میں ضلع کونسل اور یونین کونسل کا ختم کرنا تشویشناک ہے اگر موجودہ بلدیاتی نظام کو اختیارات دیے دیے جاتے یا مقررہ مدت کے بعد الیکشن کروا دیے جاتے تو زیادہ بہتر تھا. ہمیں جو بھی عرصہ ملا اور جسقدر اختیارات تھے ہم نے عوام کی ترقی کےلیے اقدامات کیے.ہر یونین کونسل میں 35لاکھ روپے دیے گیے اسی طرح مخصوص نشستوں کے حامل ممبران کو بھی ترقیاتی کاموں کےلیے دس سے پندرہ لاکھ روپے مہیا کیے گیے.رواں سال ہم نے ہر رکن ضلع کونسل سے بیس لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیمیں مانگیں تھیں مگر حکومت کی جانب سے ٹینڈرنگ پر پابندی کی وجہ سے اسکو عملی جامہ نا پہنایا جا سکا.اسکے ساتھ ساتھ ضلع کونسل کی آمدن میں اضافے کےلیے نمایاں اقدامات کیے گیے سیمنٹ فیکٹریوں سے بڑا ریونیو ملا.

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close