چکوال (دلجبہ سیکٹر ۔ ضلع چکوال) گزارش ھے کہ آج کل ایک خاص قسم کا گروہ; جسکے ممبران کا تعلق فیصل آباد سے ھمارے علاقہ میں آیا ھوا۔ جو کہ مسجد کے امام صاحب سے فلاحی اعلان یعنی فیصل آباد کے ایک ہسپتال میں مفت علاج کرنیکی سہولت کا اعلان کرتا ھے۔ اور پھر اسی دوران سپیکر پر رو رو کر اپنی ماں کے علاج کے لیے پیسے مانگتا ھے۔ 


آجمورخہ 12 مئی 2019 بروز اتوار بعد از نماز مغرب 20:10  پر اس گروپ کے ایک ممبر نے مسجد بلال دیوالیاں کے سپیکر کو اسی انداز میں استعمال کرنا شروع کیا جیسے رونا دھونا شروع ھوا تو قاری صاحب نے سپیکر آف کردیا۔ بعد میں ھمراہ کمیٹی ھم نے دونوں کو پکڑ لیا۔ اللہ کے گھر میں اللہ کے واسطے اور رمضان المبارک کے واسطے ڈال کر انہوں نے جان چھڑوائی۔ تصاویر منسلک ھیں۔ انکو دیکھ کر آپکو اندازہ ھو جائیگا کہ یہ کس کیٹگری کے لوگ ھیں؟؟
اطلاع دینے کا مقصد یہ ھے کہ دلجبہ سیکٹر اور ضلع چکوال کے لوگ ایسے لوگوں کو مساجد کے سپیکرز استعمال نہ کرنے دیں۔ اور ایسے لوگوں کو گاؤں یا علاقے سے  بھگانے کا حل نکالیں۔ اپنے گاؤں کی مساجد کی کمیٹی یا امام صاحب تک یہ پیغام ضرور پہچانیں۔    بشکریہ : الطاف شاہ

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close