چکوال(شفیق ملک)پاکستان پیپلزپارٹی کی قائد بے نظیر بھٹو شہید کی 66ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیاگیا،ضلعی صدر سردار اظہر عباس کی رہائشگاہ پرمنعقدہ سالگرہ کی تقریب میں پچاس پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا،ضلعی صدر سردار اظہر عباس،جنرل سیکرٹری ملک ہاشم خان ڈھرنال،بانی رہنما ملک ناصر عباس حطار، سابق امیدوار ملک عبدالجبار چلہ،ملک امداد حسین اور دیگر نے کیک کاٹا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار اظہرعباس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی خاطر اپنی جان قربان کر دی، سردار اظہر عباس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے قربانی دی، اس کے بعد بے نظیر بھٹو وطن کی خاطر قربان ہوئیں اب سابق صدر آصف زرداری کو ملک کی خاطر ہی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ضلع چکوال ملک ہاشم ڈھرنال اور ملک ناصر عباس حطار نے بھی خطاب کیا، کارکنوں نے جئے بھٹو جئے بے نظیر کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر گجر خان میں 29جون کو پیپلزپارٹی کے قائد بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی اور کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو جلسے کی کامیابی کے لیے تگ و دو کریں گی۔چکوال سے ضلعی صدر سردار اظہر عباس کی قیادت میں بہت بڑا جلوس گجر خان بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں شرکت کرے گا۔



یہ خبر بھی پڑھیں:
پیپلزپارٹی کی قائد بے نظیر بھٹو کی 66ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والے جیالے دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے اور صدر تحصیل کلرکہار ملک ناصر عباس حطار نے صدارت سے استعفیٰ دے دیا، ضلعی تنظیم کی طرف سے استعفیٰ قبول نہ کرنے کا اعلان،کارکنوں کا ملک ناصر عباس حطار پر استعفیٰ واپس لینے کے لیے دباؤ، بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب شروع ہوئی تو ملک ناصر عباس حطار جو کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے خصوصی گارڈ بھی رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کے لیے ان کی بڑی قربانیاں ہیں کھڑے ہو گئے اوراعلان کیا کہ انہوں نے کلرکہار میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی اور اس میں تمام جیالوں کومدعو کیا،مگر چند جیالوں نے مذکورہ تقریب میں شرکت سے انکار کیا اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی حالانکہ ہم نے مذکورہ تقریب اپنی قائد کی سالگرہ کے سلسلے میں رکھی تھی، ملک ناصر عباس حطار نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پارٹی صدارت کے عہدے کے اہل نہیں لہذا وہ اپنا استعفیٰ دے رہے ہیں تاہم پارٹی کی خاطر وہ آخری سانس تک لڑیں گے اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، اس موقع پر سردار اظہر عباس اور ملک ہاشم ڈھرنال نے اعلان کیا کہ ملک ناصر عباس حطار کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جائیگا اور وہ بدستور اپنا کام جاری رکھیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close