سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کانجو میں تین ماہ قبل شادی ہونےوالی بارہویں جماعت کی طالبہ ثناءگل کابہمانہ قتل۔ مقتولہ بارہویں جماعت کی طالبہ تھی جس نے گیارہویں کلاس میں اے ون نمبروں کے ساتھ پاس کیاتھا۔
مقتولہ مزید پڑھنا چاہتی تھی مگر ان کے شوہر اور مبینہ قاتل انس کو ان کی مزید پڑھائی منظورنہیں تھی جس پر نئی نویلی دلہن کو گولی مار کر قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق ان کو ایک روز بعد اطلاع ملی ملزم نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کیاتھا اورکھڑکی کے راستے فرار ہواہے۔ 
 ملزم فرانس کی شہریت رکھتاہے اور اتوار کی روز ان کی واپسی کا کنفرم ٹکٹ ہے ۔ پولیس ایس ایچ او غنی الرحمان کے مطابق تمام ائرپورٹس کو ملزم کے بارے میں اطلاع دی جاچکی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close