![]()
گجرات،لالہ موسیٰ(شاہزیب علی شیبی) گجرات پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں کابروقت ایکشن،لالہ موسیٰ کی رہائشی لڑکی سے زبردستی جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے والا شیطان صفت ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے علاقہ قاضی کرم شاہ کی رہائشی لڑکی نے پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں کو اطلاع دی کہ ملزم حسن عسکر ی ولد سید قلب جعفر ساکن کوٹلی شہانی اسے گاڑی میں بٹھا کر اپنے چچا کے گھر لے گیا اور وہاں پر اس نے نشہ آور مشروب پلا کر زبردستی جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنا لی، جو بعد ازاں ملزم مجھے بلیک میل کرکے مختلف اوقات میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا
اس زیادتی کے باعث میں حاملہ ہوگئی۔ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرکے پوری دنیا میں ذلیل و خوار کردے گا۔ ملزم حسن عسکری نے دھمکی دی کہ اگر حمل نہ گرایا تو وہ مجھے جان سے ماردے گا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں راجہ احسان اللہ نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے شیطان صفت ملزم کی گرفتار ی کے لئے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے انتہائی کم وقت میں ملزم حسن عسکری کو گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
|
|---|
-------------------------------------------------


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know