![]()
نیوز چینلز کے ڈائریکٹ آرڈرز تھے کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے معاملے سے دور رہنا ہے،وجاہت سعید خان کا انکشاف
پاکستانی صحافی و سابق اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے انکشاف کیا ہے کہ میرے کیریئر کے دوران چند چینلز کی جانب سے ملک ریاض کے معاملات سے دور رہنے کی ہدایات ملتی تھیں۔
ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وجاہت سعید خان کا کہنا تھا کہ میرے 15 برس کے صحافتی کیریئر میں مجھے سارے نہیں مگر چند چینلز جن کیلئے میں کام کرتا تھا کی جانب سے صاف ہدایات ملتی تھیں کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے معاملات سے دور رہنا ہے۔
ان چینلز میں سماء اور دنیا نیوز شامل ہیں، جبکہ جیو نیوز، ڈان نیوز اور آج نیوز میں ایسا کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے یہ پیغام ملک ریاض کی بیٹیوں سے متعلق حالیہ تنازعے کے پس منظر میں دیا، جس میں اداکارہ عظمیٰ خان کی جانب سے ملک ریاض کی بیٹیوں پر الزامات عائد کیے جارہے کہ انہوں نے اپنے گارڈز کے ہمراہ گھر میں گھس کر انہیں دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا۔
-------------------------------------------------
|
|---|
ہوم
»
متفرق
» ۔ ۔ ۔ نیوز چینلز کے ڈائریکٹ آرڈرز تھے کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے معاملے سے دور رہنا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know