صحافی و کالم نگار اور ضلع چکوال میں بابائے صحافت کے لقب سے پہچانے جانے والے شیخ عبدالقیوم مرحوم کی دسویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے جھاٹلہ میں شیخ محسن قیوم کی رہائشگاہ پر  ختم قرآن پاک کی محفل سجائی گئی جس میں مرحوم کی صحافتی و سماجی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

جبکہ برسی کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق رکھنے والے افراد نے شیخ عبدالقیوم مرحوم کی صحافتی خدمات اور مغفرت کیلے خصوصی دعا کی گئی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رب العزت جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کی برکات آپ کو نصیب فرمائے۔

ہمارے نہایت مخلص اور نظریاتی ساتھی تھے آپ کے دادا جی کی انہیں اور سارے خاندان کو سرپرستی حاصل رہی اور آج بھی آپ کا پورا خاندان علاقے میں جمعیت کی پہچان ہے اللہ تعالی اس تعلق کو قائم و دائم رکھے اور ہم سب کو اللہ تعالی اپنے دین کے لئے قبول فرمائے اور تقصیرات سے درگذر فرمائے ۔

جبکہ تلہ گنگ پریس کلب کے دوستوں نے بھی مرحوم کی صحافتی خدمات و زندگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا مرحوم محسن قیوم شیخ نمایندہ جنگ کے والد محترم اور مقبول اخبار روزنامہ جنگ دی نیوز کے ساتھ 35 سال منسلک رہے۔

-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close