![]()
چکوال(راجہ عبدالغفار سے)دندہ شاہ بلاول لاوہ روڈ پر 30 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول لاوہ روڈ پر نئی مارکیٹ کے چھت پر حجام تولیہ پھیلانے گیا کہ قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج الیکٹرک لائنوں سے کرنٹ کی زد میں آ گیا۔ جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی اور 30 سالہ رفاقت حسین ولد اللہ ودھایا ساکن دندہ شاہ بلاول موقع پر جل کر جاں بحق ہو گیا۔
متاثرہ شخص شادی شدہ اور 2 بچوں کا باپ تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور واپڈا سپلائی بند کرا کر ڈیڈ باڈی کو چھت سے نیچے اتارا اور ضروری کاروائی کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔
-------------------------------------------------
|
|---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know