برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جہاں پاناما کی مشہور مصنوعی گیٹن جھیل کے قریب سے 7 افراد کی لاشیں ملیں جن میں 4 لڑکیاں اور 3 لڑکے  شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہیکہ مرنے والے ساتوں افراد نوجوان ہیں جن کی عمریں 17 سے 12 سال کے درمیان ہیں جب کہ ان کی لاشیں کیپٹل سٹی پاناما سے 50 میل دوری پر واقع گیٹن جھیل کے پاس سے ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والے 7 افراد 14 لوگوں کے گروپ میں شامل تھے جو جمعہ کے روز جھیل کی سیر کے لیے نکلے تھے جب کہ واقعے میں زندہ بچ جانے والے 7 افراد کا کہنا ہے کہ ان پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ افراد کے جسموں پر گولیوں کے زخم بھی پائے گئے ہیں، جس جگہ سے لاشیں برآمد ہوئیں اس مقام پر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جب کہ حملے کے مقاصد کا تعین کیا جائے گا۔

مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ مرنے والے نوجوانوں میں سے کچھ کے اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ان کے بچے جمعہ سے لاپتا ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close