چھٹی کے روز نوجوانوں کو مختلف جرائم سے باز رکھنے کے لیے لاہور پولیس نے ڈرون کی مدد سے کارروائیاں شروع کر دیں، ان کارروائیوں میں پتنگ بازوں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جاتا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق لاہور پولیس کی ہر ڈویژن میں ڈرون کی مدد سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑا جائے گا اسی حکم پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز لاہور پولیس نے مختلف غیر قانونی اقدامات میں ملوث99 ملزم گرفتار کر لیے ہیں۔


ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے کہا کہ تمام گرفتار ملزموں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں 84 افراد پتنگ بازی میں ملوث، 8 ون ویلنگ کرنے والے جبکہ7 افراد کو ہوائی فائرنگ کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پتنگ بازوں کو پکڑنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ڈرون کیمرہ اڑا کر دیکھا جائے کہ پتنگ اڑانے والا نوجوان کس چھت پر موجود ہے۔ جس پر مشورہ دینے والے افسر کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close