"ڈومیلی(محمدنبیل حسن +محمدمہربان)تھانہ ڈہمن کے علاقہ ڈھوڈا سے لاپتہ ہونے والا شخص  تھانہ ڈومیلی کےنواحی علاقہ کے جنگل  سے مل گیا۔ڈھوڈاکارہاٸشی ہوں اور کیبل کاکام کرتاہوں۔مجھ پر شدید تشدد کیاگیاہےشہزاد امین۔

تفصیلات کیمطابق ضلع چکوال کےتھانہ ڈہمن پولیس چوکی ملہال مغلاں کے علاقہ ڈھوڈا کا رہائشی شہزاد امین ولدمحمدامین جو 5.7.2020کودن سے گھر سے نکلاتھاجو اسکے بعد گھر نہیں پہنچا۔شہزاد کے والد نے پولیس چوک ملہاں مغلاں میں مقدمہ درج کرواتے ہوۓ بتایاکہ بیٹاکیبل کا کام کرتاتھا اور کچھ لوگوں کیساتھ کاروباری رنجش تھی ۔جو کہ گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں مجھے ان شخص پر شک ہے۔

گزشتہ رات کو تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پنیالہ کے قریب جنگل سے محمدشہزاد کو رسیوں سے جھکڑ کرکے  پھینکا دیاگیا۔آج صبح مقامی لوگوں نے دیکھا جو رسیوں سے جھکڑاہوا تھا۔جس پر مقامی لوگوں نے پولیس تھانہ ڈومیلی کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

شہزاد امین نے مقامی رپورٹر کوویڈیوبیان دیتے ہوۓ بتایاکہ مجھے اپنے گاٶں سے کچھ لوگوں نے گن پوائنٹ پر اغوإ کرکے لے گئے ،کچھ دن ویران پرانے سے مکان میں رکھااور تشدد کا نشانہ بھی بنایاگیا اور گزشتہ رات کو یہاں پھینک کرفرار ہوگئے ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close