ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا، ملزم بھارتی ایجنسی’’را‘‘کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے ایک اور بڑی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم جنید کو دھوراجی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ملزم حوالہ ہنڈی کیعالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا منیجر ہے۔

حکام کے مطابق بھارتی ایجنسی’’را‘‘کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جاتی تھی، رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی کا ایک نیٹ ورک پہلے بھی پکڑا جا چکا ہے، ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی سے حوالہ ہنڈی کا سسٹم چلا رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل’’را‘‘ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے، آئی پی کے مطابق زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں، کوڈ ورڈآئی ڈی بھیجی جاتی ہیجسیبتاکررقم وصول کی جاتی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید سیلیپ ٹاپ،یوایس بی ودیگرسامان برآمد ہوا، گروپ کے دیگرساتھیوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close