فیصل آباد(محمد خلیل بزمی)ایف یو جے دستور کے انفارمیشن سیکرٹری محمد خلیل بزمی کے حقیقی بھائی رقم سمیت لاپتہ ہوگئے۔
تھانہ غلام محمد آباد میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایک ہفتے بعد بھی نوجوان کی عدم بازیابی پر والدہ اور اہل خانہ شدید کرب میں مبتلاء۔ ورثاء نے اعلیٰ پولیس حکام سے جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی خلیل بزمی کے حقیقی چھوٹے بھائی 22سالہ عقیل احمد کو 30 جون کو ان کے بڑے بھائی جمیل نے چھ لاکھ روپے کسی کو دینے کیلیے بھیجا مگر عقیل وہاں نہ پہنچا اور نہ ہی واپس گھر پہنچا۔ تلاش و بسیار کے باوجود جب نہ ملا تو بھائی جمیل کی مدعیت میں تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کی دفعات کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔ اہل خانہ نے آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد، سی پی او فیصل آباد سے نوٹس لے کر جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know