چکوال(یاسین ملک سے)موٹر سائیکل سوار نو سرباز سابقہ طریقہ کار کے تحت ایک ضرورت مند کو اپنے موٹر سائیکل پر بٹھا کر چکوال سکریپ والی گلی میں لے آیا، حاجی ندیم اختر نجمی نے کیمروں کی نظر سے اسکو موقع پر پکڑ لیا

گرفت میں آتے ہی نوسرباز نے جان چھڑانے کے لئے خوب دھینگا مشتی کی، شور شرابہ سن کر اردگرد کے لوگ موقع پر پہنچ گئے جن کی موجودگی میں نو سرباز نے متعدد لوگوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا .

اطلاع پا کر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی،نوسرباز کو اس کے موٹر سائیکل سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا، متاثرین و عوامی حلقوں کا حاجی ندیم اختر نجمی اورنمائندہ خصوصی روزنامہ پبلک آئی کو خراج تحسین 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close