چکوال (فخر حسنین سے)ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد فاروق ایس ایچ او صدر چکوال نے قتل اور اغوا کے اشتہاری مجرمان پر ریڈ کیا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری میں ہوائی فائرنگ کی۔

 محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری نوٹس لیا،  سید اظہر حسن ایس ڈی پی او صدر سرکل بھی موقعہ پر پہنچ گئے۔پولیس کی امداد کےلئے ایلیٹ فورس اور مزید نفری بھجوا دی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مجرم اشتہاری اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ تین مجرمان پہاڑی ایریا میں روپوش ہوگئے ہیں۔

مفروران کی تلاش کےلئے علاقہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close