جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں دوسری شادی کرنے کے خلاف سسر نے انتہائی اقدام اٹھالیا، سسر نے اپنے داماد کے گھر کو لگادی، جس سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔


مذکورہ واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے قریشی چوک میں پیش آیا جہاں گھر میں آتشزدگی ہوئی، لیکن جب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے جسے آتشزدگی کا رنگ دیا گیا تھا۔


پولیس کے مطابق سسرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کےگھر کو ہی جلادیا، جس سے دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔


پولیس تحقیقات سے جب حقیقت سامنے آئی تو اس اقدام میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔


پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے،تاحال یہ بات سامنے نہیں آسکی کے دوسری شادی کرنے والے شخص کے اپنی پہلی بیوی سے تعلقات کیستے تھے، یا چھپ کر دوسری شادی کی تھی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close