لاہور : تفصیلات کے مطابق لاہور میں ساندہ کے علاقے راج گڑھ کے رہائشی ضیا نامی شخص نے اپنی 2 بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی زخمی کرلیا۔ دونوں بیٹیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ ضیا کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضیا کے ہاتھوں قتل ہونے والی دونوں بیٹیاں معذور تھیں، ان کی شناخت 34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close