موٹورولا کی کوئی نمایاں “موٹو موڈز ایکسسریز” لانے کی جد وجہد جاری ہے، تازہ ترین کوشش “پولارائیڈ” کے تعاون سے انسٹا شیئر  پرنٹر موٹو موڈ ہے جسے آپ موٹورولا کے “موٹو زی سمارٹ فون سے منسلک کر کے 2×3 انچ کی ایڈہیسیو شیٹ پر تصاویر کے فوری پرنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

نیا پرنٹر اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 200 ڈالر مقرر کی گئی ہے تاہم اسے کافی مہنگا قرار دیا جا رہا ہے خاص طور پر جب آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ کو اس کے لیے ایک خاص کاغذ کی ضرورت ہوگی جس پر فی 20 ورق کے لیے آپ کو مزید 9 ڈالر ادا کرنے ہوں گے مگر ان تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ چھوٹی ہونے کے باوجود انہیں کہیں پر بھی چپکایا جاسکتا ہے، سٹیکر کسے پسند نہیں؟

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close