چکوال(عبدالغفورمنہاس)حلقہ پی پی 20کے ضمنی الیکشن کے لیے ضلع چکوال سے تحریک انصاف کے بانی رہنما ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا قیادت سے ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ ،ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کو بھی امیدوار نامزدکرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ ضلع چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما ہیں اور چکوال میں تحریک انصاف کی بنیاد انہوں نے ہی رکھی تھی۔پارٹی کے لیے ان کی گرانقدر خدمات ہیں لہذا کارکنوں نے ملک شاہد اقبال سے اپیل کی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور کارکنوں کے جذبات کے مطابق ضمنی الیکشن لڑیں ۔کارکنوں نے پارٹی کی قیادت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کریں کیونکہ وہ ہی حلقہ پی پی بیس میں امیدوار ہونے کے حقدار ہیں۔ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ مذکورہ حلقہ میں وسیع حلقہ احباب کے ساتھ بڑا ووٹ بینک بھی رکھتے ہیں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close