کلرکہار(ابن سلیمان)ان دنوں پنجاب بھر میں اسموگ نام کی دھند عوام کیلئے زہر قاتل کا کام کر ہی ہے اور حکومت پنجاب اس کے تدارک کیلئے بڑے بڑے کارخانے ، فیکٹریاں بند کرا رہی ہے مگر تحصیل کلرکہار میں ترقی کے نام پر قائم کی گئی دو سیمنٹ فیکٹریاں ان اداروں کو نظر نہیں آرہیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کلرکہار کی عوام کو کئی سالوں سے ان فیکٹریوں کی جانب سے پہلے ہی زیر زمین پانی کی کمی ،بدبودار ماحول،سڑکوں کا براحال، روڈ ایکسیڈنٹ میں اضافہ سمیت بہت تکالیف دی جا رہی تھیں مگر اب تو اسموگ کے نام پر عوام کے دل دہل چکے ہیں، اور دھواں چھوڑتی یہ سیمنٹ فیکٹریاں عوام کیلئے عذاب بن چکی ہیں،اور عوام کی ایک بڑی تعداد گلے، سانس کی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں، کہنے میں تو ان فیکٹریوں کو ماحول دوست کہا جاتا ہے مگر یہ ماحول کو ذبح کرنے والی ہیں، اور ان میں انٹی پولوشن پلانٹ نام کے ہی لگائے ہیں ان کو صرف دن کو کبھی کبھی چلایاجاتا ہے اور رات کو ان فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں کسی بھی ادارے کو دکھائی ہی نہیں دیتا، تحصیل کے لاکھوں عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،چیف جسٹس آف پاکستان سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے ان فیکٹریوں کو فی الفور بند کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close