بوچھال کلاں(ابن سلیمان)پولیس چوکی بوچھال کلاں کے علاقہ میں جرائم کی شرح میں شدید اضافہ جبکہ پولیس کا عملہ مزے میں ،عوامی وفود کا شدیداحتجاج۔تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی بوچھال کلاں کے علاقہ کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے عوامی افراد کے وفد نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس چوکی بوچھال کلاں میں گزشتہ چند ہفتوں سے جرائم کی شرح میں شدید اضافہ ہو چکا ہے اور کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں چوری کی وارداتیں معمول نہ بنی ہوں اس کے علاوہ ان وارداتوں کی درخواست ہونے کے با وجود کوئی رپٹ یا ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی ،دوسری جانب انچارج پولیس چوکی سب انسپکٹر سکندر حیات اپنی موج میں مست ہیں ان کے پاس مقامی سائلین کی بات سننے کو کوئی وقت نہیں یہ صرف سیاسی تعیناتی ہے جبکہ پولیس چوکی کا عملہ علاقہ میں بدمعاشوں کے حلیے میں ہوٹلوں پر جرائم پیشہ افراد کے بیچ نظر آتا رہتا ہے شریف آدمی داد رسی کیلئے ان کے قریب بھی نہیں پھٹکتا کیونکہ جن افراد سے ان کو شکایا ت ہوتی ہیں وہ پہلے ہی پولیس ملازمین کے منظور نظر ہوتے ہیں ،رات کو گشت کا کوئی نام نشان نہیں ہوتا صرف خانہ پری کی جاتی ہے ،وفد نے بتایا کہ نااہلوں کی تعیناتی کے باعث پولیس چوکی بوچھال کلاں میں جرائم پیشہ افراد دندناتے پھرتے ہیں اور سائلین چکر پہ چکر لگا رہے ہیں، وفد نے ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close