واٹس ایپ کا نیا طریقہ 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' بہت مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ اس نئے فیچر میں صارف غلطی سے بھیجے گئے پیغام کو 'ان سینڈ' کر سکتا ہے لیکن اس پر ایک حد لگائی گئی ہے۔ آپ صرف 7 منٹ پہلے بھیجے گئے پیغام کے ساتھ ہی ایسا کر سکتے ہیں۔ البتہ ایک نیا خفیہ طریقہ نکالا گیا ہے جس سے پرانے پیغامات کے ساتھ بھی ایسا کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ فون کی گھڑی میں وقت اور تاریخ تبدیل کردیں تو پرانے پیغامات کو بھی 'ان سینڈ'کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ گو کہ ‘جگاڑی’ قسم کا ہے لیکن کام ضرور کرتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کسی میسج کے حوالے سے شرمندہ ہو رہے ہوں اور اسے واپس لینا چاہتے ہیں۔
کرنا صرف اتنا ہوگا کہ جو پیغام اڑانا ہے، اس کا وقت اور تاریخ نوٹ کرلیں۔ فون کو ایروپلین موڈ میں لائیں تاکہ اس کے رابطے کے تمام ذریعے بند ہو جائیں۔ اب سیٹنگز میں جاکر تاریخ اور وقت کو تبدیل کرکے اس جگہ پر لائیں جہاں مذکورہ پیغام 7 منٹ کے اندر اندر ہو۔ پھر چیٹ کھولیں اور میسیج کو منتخب کرکے ڈیلیٹ دبائیں اور ''ڈیلیٹ فار ایوری ون'' کا انتخاب کریں۔ ایسا کرنے کے بعد ایپ بند کریں، ایروپلین موڈ سے بھی نکل آئیں اور فون کا وقت دوبارہ ٹھیک کرلیں۔ کام ہوگیا!
یہ طریقہ چند دن پرانے پیغامات تک تو اچھی طرح کام کر رہا ہے لیکن ایک ماہ پرانے میسیجز کو ڈیلیٹ کرنا اس کے بس کی بات نہیں لگتی۔ ایسی کوشش پر فون پر پہلے ہی غلط تاریخ کا پیغام آ جاتا ہے۔ 'ایکس ڈی اے' ڈیولپرز کے مطابق یہ طریقہ ایک ہفتہ پرانے پیغامات کے لیے کارگر ہے۔
گو کہ ایسے پیغامات وصول کرنے والے زیادہ تر افراد نے پڑھ ہی لیے ہوں گے لیکن پھر بھی اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کا بھیجا گیا پیغام مزید نظر نہ آئے تو وہ اس 'ٹرک'کو آزما سکتا ہے۔
ویسے ایک اور طریقہ دریافت کیا گیا ہے کہ اگر آپ 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' کا آپشن استعمال کر رہے ہیں تو مذکورہ پیغام پر 'ٹیپ' اور 'ہولڈ'کرکے رکھیں۔ اگر پیغام منتخب ہوا ہوا ہے تو آپ سات منٹ بعد بھی اسے 'ان سینڈ' کر سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close