تحریر ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری 

چکوال میں اس وقت حلقہ پی پی 20 کی الیکشن مہم عروج پر ہے تین امیدوار قابل ذکر ہیں جن میں چوہدری سلطان حیدر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ طارق کالس ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار تیمور نواب منگوال ہیں جبکہ دیگر پارٹیوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی اس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں. 
اس وقت کی صورتحال کے مطابق سب سے فیورٹ امیدوار چوہدری سلطان حیدر ہی ہیں اور آئے روز وہ جس طرح سے جارحانہ پیش قدمی کر رہے ہیں اور اپنے حلقہ کے طوفانی دورے کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے عوام اور حلقہ کے ووٹروں کا تعاون بھی ان سے بے مثل ہے صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ چوہدری سلطان حیدر بھاری اکثریت سے حلقہ پی پی 20 کا الیکشن جیت کے پہلے نمبر پر آئیں گے.
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ طارق کالس نے بھی بھرپور انتخابی مہم چلا رکھی ہے اور اس حوالے سے انہیں تحریک انصاف کے علاوہ اپنے مخصوص حلقہ احباب اور برادری کی حمائیت بھی حاصل ہے اور ان کا تعلق بھی ایک بڑی برادری سے ہے اس لئے وہ بھی کافی ووٹ لینے کے اہل ہیں مگر چوہدری سلطان حیدر کے مقابلے میں ایک کمزور امیدوار ہیں اور سونے پر سہاگہ یہ کی اوپر سے چوہدری سلطان حیدر ہر روز انکی کوئی نہ کوئی وکٹ گرا دیتے ہیں میرے اندازے کے مطابق راجہ طارق کالس دوسرے نمبر پر رہیں گے.

پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے امیدوار سردار تیمور نواب منگوال کا ایک اچھے گھرانے سے تعلق ہے مگر انکی بدقسمتی کہ سیاست میں انکی انٹری کا ٹائمنگ غلط ہے کیونکہ اس سے قبل چکوال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اور انکی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کی پوزیشن کو بحال نہیں رکھ سکے ہیں اور سردار تیمور نواب منگوال اس وجہ سے توقعات کے مطابق ووٹ حاصل نہیں کر پائیں گے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا شیرازہ چکوال میں کیا پورے پنجاب میں بکھرا ہوا ہے تاہم میرا محتاط اندازہ یہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی 20 سردار تیمور نواب تیسرے نمبر پر رہیں گے. 

دیگر پارٹیوں کے امیدوار اور آزاد امیدوار محض چند سو ووٹوں تک ہی محدود رہیں گے. 
ابھی وقت باقی ہے اور ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں مگر اہل عقل و دانش سمجھ رہے ہیں کہ حلقہ پی پی 20 میں ہک واری فیر شیر.... انشاءاللہ

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close