چکوال(شفیق ملک) عوامی نیشنل پارٹی صوبہ پنجاب کے سینئر نائب صدر عمر خان گردیزی نے چکوال کے حلقہ پی پی بیس سے عوامی نیشنل پارٹی کے نامز دامیدوار چوہدری عمران قیصرعباس کی عوامی رابطہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے ، اس ضمن میں عمر خان گردیزی نے چکوال میں نعمت خان کی رہائش گاہ پرپارٹی امیدوار چوہدری عمران قیصرعباس سے تفصیلی ملاقات کی اور بتایا کہ نواب تیمور علی خان منگوال نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے قبل اے این پی میں شمولیت کے لئے میرے ذریعے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر میاں فاروق حسین سے رابطہ کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی صوبہ پنجاب کے صدر منظور خان نے چوہدری عمران قیصرعباس کو ٹکٹ جاری کرکے چکوال میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لئے احسن اقدام کیا ہے۔ اس موقع پر چوہدری عمران قیصرعباس نے اپنی عوامی رابطہ مہم کے بارے میں عمر خان گردیزی کو بتایا کہ اے این پی کا مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست ثا بت ہو گا اور ہم انشاء اللہ نو جنوری کو حیران کن نتائج دیے کر یہ ثابت بھی کر دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛
چکوال: عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ پی پی بیس چکوال چوہدری عمران قیصر عباس اور اے این پی پنجاب کے سینئر نائب صدر عمر خان گردیزی آج بروز اتوار کو اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی سے اہم ملاقات کریں گے اورمرکزی صدر اے این پی کو حلقہ پی پی بیس میں جلسہ عام کے لئے دعوت بھی دی جائے گی اور ضمنی الیکشن میں عوامی رابطہ مہم اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی دس دسمبر کو چکوال میں متوقع آمد اور انکے شیڈول کو چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کے زریعے روکنے کے لئے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی، یاد رہے کہ چوہدری عمران قیصرعباس کی تحریری درخواست پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے ڈائریکٹر جنرل اور لا آفیسر سے قانونی نکات پررپورٹ طلب کر لی ہے ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close