چکوال(شفیق ملک) سازشی عناصر جتنی مرضی سازشیں کرلیں میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور کوئی بھی انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا،ن لیگ اس وقت بھی ملک کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور آنیوالا وقت بھی یہ ثابت کرے گا کہ صحیح معنوں میں عوام کی نمائندہ اور ترجمان جماعت کونسی ہے،9جنوری کا سورج چکوال میں ایک بار پھر ن لیگ کی فتح کی نوید لیکر ابھرے گا،ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،چوہدری حیدر سلطان نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو مقدم رکھا ہے اور آئندہ بھی ہماپنے اس مشن پر کاربند رہیں گے،انہوں نے کہا کہ کوئی جتنی مرضی گھٹیا زبان استعمال کر لے ہمیں اپنی قیادت کی طرف سے مہذب لب و لہجہ اختیار کرنے کی ہدایات ہیں اور ہماراخاندانی پس منظر بھی ہمیں غیر مہذب لب و لہجے کی اجازت نہیں دیتا،ماضی بعید او رقریب گواہ ہے کہ ضلع چکوا ل ن لیگ کا گڑھ ہے اور آنے والا وقت بھی اس بات کو ثابت کرے گا،9جنوری کو نہ صرف ہم بھرپور کامیابی حاصل کریں گے بلکہ یہ بھی ثابت کریں گے کہ ضلع چکوال ن لیگ کا ہے اور ضلع کے عوام میاں نواز شریف و شہباز شریف سے پیار کرتے ہیں اور انہیں ہی اپنا لیڈر اور راہنما تسلیم کرتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close