ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اس صدی کے آخر تک موسمی تغیرات کے سبب قطبی برف پگھلنے سے سطح سمندر کی بلندی سے امریکہ میں 13 ہزار تاریخی مقامات کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ پانی کی صرف ایک میٹر کی بلندی جنوب مشرقی امریکہ میں تاریخی مقامات کو ڈبونے کے لیے کافی ہے اگر وضع کردہ موسمیاتی ماڈلوں میں پایا گیا رجحان جاری رہا۔
فرانس پریس کے مطابق جن مقامات کو خطرات درپیش ہیں ان میں سے تقریباً ایک ہزار سے زائد مقامات امریکہ کے تاریخی مقامات کے قومی ریکارڈ میں شامل ہیں۔
ان مقامات میں بر اعظم امریکہ کے ریڈ انڈیئنز کے دس ہزار سال پرانے تاریخی مقامات بھی شامل ہیں جو جیسمز ٹاؤن ورجینیا میں واقع ہیں اور جو بر اعظم امریکہ میں برطانوی استعمار کی پہلی مستقل کالونی تھی۔
ٹینسی یونیورسٹی کے پروفیسر اور تحقیق کے سربراہ پروفیسر ڈیوڈ اینڈرسن کا کہنا ہے آئندہ سالوں میں سطحِ سمندر میں اضافہ ایک بڑی تعداد میں تاریخی مقامات کو غرق کردے گا جن میں تاریخی عمارتیں، قبریں، مقامات اور اہم ثقافتی علامات شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close