کلر کہار (عبدالغفورمنہاس)تھانہ کلرکہار کے علاقے کلو میں زمین کے تنازعہ پر کلہاڑیوں سے مسلح افراد نے حملہ کر کے چار خواتین سمیت چھ افراد کو شدید زخمی کر دیا، ملزمان کے بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس نے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کی بجائے الٹا ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

 مظلوم متاثرہ خاندان کا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ ،بصورت دیگر پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر خود سوزی کا اعلان۔ناخوشگوار واقعہ موضع کلو میں پیش آیا جہاں پر ملزمان صالح محمد ،محمد شفیع ،محمد انور ،محمد کلیم، محمد نعیم اور الف دین وغیرہ نے کلہاڑیوں سے نصیباں بی بی، ملکاں بانو، ثمینہ بی بی، روبینہ بی بی ،سید احمد اور میاں احمدپر حملہ کیا۔ثمینہ کوثر کا جبڑا ٹوٹ گیا، نصیباں بی بی کی پسلیاں اور سید احمد بھی شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے میاںنواز شریف کے گھریلو ملازم کے بیٹے سلطان رضا جامی کی ہدایت پر متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی بجائے الٹا ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔


غلام حسین اور دیگر متاثرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں انصاف فراہم نہ کیا گیا اور انصاف کے تقاضے پورے نہ کیے گئے تو وہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے اور خود سوزی کرینگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close