تلہ گنگ (نامہ نگار) کالم نگار نیشنل اسمبلی آف پاکستان مبشرنذر نے اپنے ایک کالم میں کہا کہ چکوال حلقہ پی پی 20پر الیکشن تمام اپوزیشن پارٹیز کاآخری ٹیسٹ ہے اگر و ہ اس بار بھی ناکام ہوتے ہیں تو 90فیصد چانس ہے کہ پورے پنجاب میں 2018میں پھر حکومت ن لیگ کی ہو گی ، اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کا چار سال سے کرپشن اور دھرنو ں کی مد میں شو ر ن لیگ کو کتنا نقصان دے چکا ہے، پھر اس کے ساتھ سپریم کورٹ کا مقبول ترین لیڈ ر میاں نواز شریف کو نااہل کردینے کا تاریخی فیصلہ ن لیگ کی عوام میں پائی جانے والی محبت کتنی کم کرسکا، یہی نہیں اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ختم نبوت کے سلسلے میں تحریک اور دھرنوں نے ن لیگ کا کتنا وقار کم کیا ہے؟ اگر یہ سب باتیں ن لیگ کو نقصان دے چکی ہیںتو چکوال الیکشن میں حیدر سلطان ہاریں گے اگر نقصان نہیں ہوا ، اور عوام کا یہ خیال ہے کہ یہ سب اچانک ن لیگ کو ختم کرنے یا نواز شریف کو مائنس کرنے کے لیے ہو رہا ہے تو چکوال کا الیکشن ن لیگ کے امیدوار حیدر سلطان کم از کم 15ہزار ووٹ کی لیڈ لیکر جتیں گے ، جو کہ اس بات کا ثبوت بھی ہو گا کہ لوگوں نے عمران خان ، دھرنے اور عدالتی فیصلوں کو قبول نہیں کیا ۔ عوام کو چکوال میں سوچ سمجھ کر ووٹ پول کرنے ہوگی ، اس دفعہ انہیں خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کسی جماعت کو اس قابل سمجھتے ہیں کہ جو ملک کو سنبھال سکے اور خوشحالی کاسفر جاری رکھ سکے، فیصلہ آپ کا اپنا ہونا چاہیے ، کوئی لالچ یا مفاد سامنے نہ ر کھیں ، ملک و قوم کے لیے ہمیشہ اچھا فیصلہ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close