چکوال(فیصل اعوان)مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی بیس چوہدری حیدر سلطان نے چکوال شہر میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے الزامات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا 9جنوری کو ہر بیلٹ باکس بولے گا میاں دے نعرے وجنڑ گے۔اوچھے ہتھکنڈوں سے انتخابات نہیں جیتے جاتے اور نہ ہی الزامات لگانے سے ووٹر ووٹ دیتا ہے۔پی پی بیس کل بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا آج بھی ہے کل بھی رہے گا۔ہماری قیادت کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے والوں کو یہ خیال کرنا چاہئے کہ انکی قیادت کے سیکنڈلز امریکہ سے لندن اور پاکستان تک پھیلے ہوئے ہیں ہم جواب دے سکتے ہیں لیکن ہم انکی سطح پر اتر کر جواب نہیں دینگے۔ہم شرافت کے علمبردار ہیں اور شرافت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور عوام 9جنوری کو ایک بار پھر شیر کو سرخرو کرے گی۔انکا کہنا تھا کہ ہم پی پی بیس میں اچھی سیاست دیکھنا چاہتے ہیں اور اچھی سیاست کرتے ہیں۔اسٹبلشمنٹ کی تشکیل کردہ جماعتیں چار دن چلتی ہیں انکے بھی چار دن ہیں۔مسلم لیگ ن ایک نظریے کا نام ہے۔تحفظ ناموس رسالت کےلئے چکوال میں حضرت مولانا قاضی مظہر مرحوم اور قاضی ظہور الحسن اظہر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے بھی ہماری سپورٹ کی جس پر انکا تہہ دل سے مشکور ہوں۔فتوے دینے والی فیکٹریاں پہلے اپنے ایمان کو قرآن و سنت کی کسوٹی پر پرکھیں پھر کسی پر فتوے لگائیں۔خدا کا شکر ہے میں ختم نبوت پر مکمل ایمان رکھتا ہوں اور خدا کا شکر ہے اس نے مجھے ایمان کی دولت سے سرفراز کیا۔سیاست کا جواب سیاست سے دو دین کو سیاست کےلئے استعمال کرنا قابل مذمت فعل ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close